18 اگست، 2021، 2:57 PM

افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی ممکنہ طور پر ابو ظہبی میں موجود ہیں

افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی ممکنہ طور پر ابو ظہبی میں موجود ہیں

افغان ذرائع کے مطابق افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی احمد زئی نے کہا ہے کہ میری معلومات کے مطابق افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی ممکنہ طور پر امارات میں موجود ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان ذرائع کے مطابق افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی احمد زئی نے کہا ہے کہ میری معلومات کے مطابق افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں موجود ہیں۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل پر طالبان کے کنٹرول کے  سے قبل اشرف غنی نے آفغانستان چھوڑ دیا تھا لیکن وہ کہاں گئے اس کے بارے میں متضاد اطلاعات تھیں بعض ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ اشرف غنی تاجیکستان پہنچ گئے ہیں جبکہ بعض نے کہا کہ اشرف غنی عمان میں موجود ہیں جہاں سے وہ امریکہ روانہ ہوں گے۔ لیکن اب سابق صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت اللہ غنی  کا کہنا ہے کہ میرے بھائی امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں موجود ہیں۔

کابل سے اشرف غنی کے فرار کے بعد افغانستان کی وزارت  دفاع کے سرپرست جنرل بسم اللہ محمدی نے کہا تھا کہ اشرف غنی نے ان کے ہاتھ پشت پر باندھ دیئے تھے اور ملک کو فروخت کرکے فرار ہوگیا ہے۔ افغان کی اعلی قومی مصالحتی کمیٹی کے سربراہ نے عبداللہ عبداللہ بھی افغانستان کے سابق اشرف غنی کے فرار ہونے کی تصدیق چکے ہیں۔

News ID 1907836

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha